کراچی (نیوزرپورٹر)عمیر ثناء فائونڈیشن کے تحت کومکس کالج میں تھیلے سیمیا کے بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا، طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے اپنے خون کے عطیات دیئے۔بلڈ کیمپ کے انعقاد کا مقصد جہاں تھیلے سیمیا کے بچوں کے لیے خون کا حصول تھا وہیں دوسری جانب عطیۂ خون کے رجحان کو فروغ دینا بھی تھا۔کومکس کالج کی ایچ او ڈی کامرس ڈیپارٹمنٹ صدف عظیم نے ملک سے تھیلے سیمیا کے خاتمے کے لیے عمیر ثناء فائونڈیشن کی کوششوں کو سراہا اور اپنے ہر ممکن تعائون کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ تھیلے سیمیا کے بچوں کی زندگیوں کو برقرار کھنے کے لیے عطیہ خون کی رجحان کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمیر ثناء فائونڈیشن کے مینیجر بلڈ ڈونیشن ڈرائیو ڈاکٹر سید راحت حسین نے کہا کہ تھیلے