باسمتی چاولوں کی برآمدات میں 55.9فیصد اضافہ

کراچی ( کامرس رپورٹر)رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران باسمتی چاولوں کی برآمدات میں 55.9فیصد جبکہ دیگر چاولوں کی برآمد میں 13.7فیصد اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں بھی 12.1فیصد اضافہ ہوا ہے۔وفاقی ادارہ برائے شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی چھ مہینوں میں جولائی تا دسمبر 2019کے دوران باسمتی چاولوں کی ملکی برآمدات میں 55.9فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اسی طرح دیگر متفرق چاولوں کی برآمدات بھی گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 13.7فیصد اضافہ ہوا ہے اور ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمدات بھی 12.1فیصد تک بڑھ گئیں۔ پی بی ایس کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران نٹ ویئرز کی برآمدات میں 7.6فیصد جبکہ بستر کی چادروں کی برآمدات 3.2فیصد تک بڑھ گئیں۔اسی طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں بھی 10.8فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن