لاہور(سپورٹس ڈیسک) چین میں کرونا وائرس کھیلوں کے ساتھ بھی کھیلواڑ کرنے لگا، ورلڈ اِنڈور اتھلیٹکس چیمپئن شپ، فارمولا ون کار ریس، سکیئنگ ورلڈکپ سمیت ڈومیسٹک فٹبال کے تمام ایونٹس ملتوی کر دیئے گئے، چینی سپورٹس حکام کا کہنا ہے کہ تمام نیشنل و انٹرنیشنل کھیلوں کے شیڈول کا اعلان بعد میں کرینگے۔