کلر سیداں (نامہ نگار)موضع بالیماہ تحصیل کلر سیداں کی 1750 کنال زمین منگلاڈیم کی نظر ہوئی ،جس پر برائے نام معاوضہ ملا اور بڑی تعداد نے تو لیا ہی نہیں یہ بات راجہ جہانگیر اختر چیف آرگنائزر تحریکِ تحفظ حقوقِ پوٹھوہار نے اپنے بیان میں کہی، اُن کا کہنا تھا کہ ڈیم سے ہر سال حکومت ِپاکستان کو اربو ں روپے کا فائدہ ہو رہا ہے، لیکن بالیماہ سڑک سے محروم ہے ۔ پوٹھوہار کے لوگ منگلاڈیم سے پیدا ہونے والی بجلی نہ تو مفت مانگتے ہیں، اور نہ ہی کم قیمت پر ، وہ صرف یہ چاہتے ہیں انہیںآمدورفت کے لیے پُختہ سڑک دی جائے ۔ تاکہ وہ بھی اپنے آپ کو انسان سمجھیں، ورنہ اُن کی زندگی جانوروں سے بدتر ہے۔