شرعی نظام کے بغیر مدینہ کی ریاست کا قائم ممکن نہیں :زعیم راجپوت

Jan 31, 2020

کراچی(سٹی نیوز) پاکستان کو معرض وجود میں آئے 7دہائیاں گزرچکیں لیکن 70سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی ہمارے ملک کا پارلیمانی نظام کامیاب نہیں ناکام ومراد نظر آتا ہے۔ آنے والی حکومت کے ذمہ داران سابقہ حکمرانوں کو مورد الزام اورطعنہ زنی کرتے نظر آتے ہیں ان خیالات کااظہار سوداگران ہائوسنگ سوسائٹی کی ممتاز سماجی شخصیت اورتکافل انڈسٹری کے روحرواں زعیم راجپوت نے علاقہ کے سماجی کارکن عبدالرحمن عابد راجپوت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دنیا کے سارے جمہوری اورپارلیمانی نظام دم توڑ رہے ہیں اب پاکستان میں مدینہ کی حقیقی ریاست قائم کرکے شرعی نظام قائم کیاجائے۔ یہی شرعی نظام پاکستان اورپاکستانی عوام کی تقدیر بدل سکتا ہے۔ اس نظام میں شرعی کورٹس قائم کئے جائیں گے اورعوام الناس سے صرف زکوٰۃ اورعشر وصول کیاجائیگا جس سے عوام اورملک میں رائج تمام ٹیکس ختم کردیئے جائیں گے اورصرف زکوٰۃ اورعشر سے ہی حکومتی خزانے لبالب بھر جائیں گے۔

مزیدخبریں