اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم فروری سے پٹرول 6 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کردی۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی جس میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسے فی لٹر اور پٹرول کی قیمت میں 6 پیسے فی لٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لٹر 66 پیسے کمی کی تجویز دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سمری میں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپے 10 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔