لاہور( این این آئی)چیف جسٹس گلزار احمد کی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری آمد پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان نے ان کا استقبال کیا او رانہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔چیف جسٹس کو عدالتی عملے کی جانب سے بھی پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے ۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ آج جمعہ بھی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس کی لاہور رجسٹری آمد پرایڈیشنل اٹارنی جنرل نے استقبال کیا
Jan 31, 2020