دو ملکی شہریت کے مجوزہ مسودے پر جس حد تک ممکن ہوا تعاون کریں گے،اعجاز شاہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ ترکی کے صدر کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہیں دو ملکی شہریت کے حوالے سے مجوزہ مسودے پر غور کررہے ہیںجس حد تک ممکن ہوا تعاون کریں گے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار انہوں نے ترکی کے سفیر احسان مصطفی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہا ںان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک سفیر نے دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے ترکی حکومت کی جانب سے دو ملکی شہریت کے لئے دونوں ممالک کے بیچ معاہدے کی پیشکش بھی کی۔ اس موقع پر ترک سفیر نے کہا کہ اس معاہدے سے دونوں ممالک کے شہری مستفید ہو سکیں گے۔ ملاقات میں وزیر داخلہ نے کہا کہ اس معاہدے کا تجویز کردہ مسودہ زیر غور ہے۔ جس حد تک ممکن ہوا تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے صدر کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ ترکی کے وزیر داخلہ کے فروری میں متوقع دورہ پاکستان کے دوران ان سے اہم ملاقات کریں گے۔ دونوں ممالک کے بیچ ٹریننگ پروگرام منعقد کروانے پر بھی اتفاق بھی کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد پولیس ترکی کے تعاون سے عنقریب اسلام آباد میں ڈولفن پولیس کے ماڈل پر نئی سکواڈ متعارف کروائے گی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے تمام معاملات میں ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی سے ملاقات ملاقات میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا- ایرانی سفیر نے اپنے وزیر داخلہ کی جانب سے سلام اور وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کو ایران آنے کی دعوت دی-اترانی سفیر نے دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔پاکستان اور ایران کے درمیان متوقع سپیشل سکیورٹی کمیٹی میٹنگ کے بارے میں بھی بات کی گئی ۔اعجاز شاہ نے کہا کہ باہمی تعلقات کی بہتری کے لئے کام کرنے کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ بارڈر پر سمگلنگ کی روک تھام کے لئے تمام کام مکمل ہے ۔انہوں نے کہا بارڈر پر ضروریات زندگی کی اشیا کے لئے بارڈر بازار بنائے جائیں گے- ویزہ پالیسی اپڈیٹڈ ہے اس سے متعلق معاملات میں اب کوئی مشکل نہیں ہونی چایئے- اعجاز شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے دو مرتبہ ایران کا دورہ کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان اقدامات سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...