اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پرصوبہ سندھ میں آٹے کے بحران کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی 6 فروری کو وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کرے گی ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی نے کام شروع کر دیا ہے یہ کمیٹی سندھ حکومت کے حکام سے ملاقات کر کے صوبے میں آٹا اور گندم کے بحران کی وجوہ معلوم کرنے کی کوشش کرے گی، کمیٹی گندم کی اسمگلنگ، فلور ملز کے کوٹے اور آٹے کی قیمتوں کا بھی جائزہ لے گی سندھ میں آٹے کے بحران کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی میں ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر تحقیقاتی اداروں کے افسران شامل ہیں
سندھ میں آٹا بحران،تحقیقاتی کمیٹی6فروری کورپورٹ وزیراعظم کوپیش کریگی
Jan 31, 2020