واشنگٹن(آن لائن) سعودی عرب کے سلطان ایئر بیس پر امریکی فوج تعینات کر دی گئی، میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزاہ سلطان ایئر بیس سعودی عرب کے وسیع صحرا میں قائم ہے، جہاں سیکڑوں خیمے لگ چکے ہیں۔ ٹارمک پر امریکی فضائی فوج کے سکواڈرن کے ایف 15 ای لڑاکا طیارے قطار میں کھڑے ہیں۔ یہ طیارے عراق اور شام میں روزانہ کیے جانے والے مشنز میں شامل ہوتے رہے ہیں۔ یہ ایئربیس پہلے بھی امریکی فوج کا ایک اہم اڈا رہی ہے۔ گزشتہ موسم گرما سے اب تک یہاں امریکی فوج کی موجودگی میں تقریباً 2500 اہلکاروں کا اضافہ ہو چکا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں تعینات اعلی امریکی کمانڈر نے یہاں چند گھنٹے گزارے اور اپنے کمانڈروں اور فوجیوں کے ساتھ ملاقات کی۔ میرین جنرل فرینک مکنزی نے کہا کہ شہزادہ سلطان ایئر بیس کا مقام پیچیدہ ہے، جسے ایران نشانہ نہیں بنا سکتا۔ امریکی فوجوں، فائٹر جیٹ طیاروں اور دیگر اثاثوں کے لیے یہ دور افتادہ مقام کا درجہ رکھتا ہے۔
سعودی عرب کے سلطان ایئر بیس پر امریکی فوج تعینات
Jan 31, 2020