سرینگر (این این آئی+آن لائن+نوائے وقت رپورٹ)مقبوضہ کشمیرکے ضلع کولگام میںبھارتی فوجیوں کے ہاتھوںشہید ہونیوالے کشمیری نوجوان کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوںنے شرکت کی ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوںنے کشمیری نوجوان شاہد احمد کو آرونی میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی میں شہیدکردیا تھا ۔شدید برفباری کے باوجود سینکڑوںکی تعداد میں لوگوںنے شہید نوجوان کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ اس موقع پر پاکستان ، آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کئے گئے ۔ شہید کی نماز جنازہ کی امامت کرنے والے بزرگ نے خود ’’ عمران خان کا کیا پیغام کشمیر بنے گا پاکستان اور ہم پاکستانی ہیں ، پاکستان ہمارا ہے ‘‘کے نعرے لگوائے جبکہ خواتین نے پاکستان سے رشتہ کیا لا اللہ الاللہ کے نعرے بلند کئے ۔ جنازے کے شرکاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے گھروں پر چھاپوں اور بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔ جنازے میں شریک کشمیری نوجوانوںنے وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کے بعد عمران خان ان کا واحد بھروسہ ہیںجنہوںنے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیریوںکا بھرپور انداز میں مقدمہ لڑا تھا ۔اس موقع پر جدوجہد آزادی کشمیر کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور اس سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ۔ کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالقیوم کو بھارتی ریاست اتر پردیش کی آگرہ جیل میں دل کا دورہ پڑا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میاں عبدالقیوم متعدد عارضوں میں مبتلا ہیں اور وہ گزشتہ قریباً چھ ما ہ سے اترپردیش کی آگرہ جیل میں غیر قانونی طور پر نظربند ہیں جہاں انہیں علاج معالجے کی مناسب سہولت بھی دستیاب نہیں ہے۔ دل کا دورہ پڑنے کے بعد 76 سالہ میاں عبد القیوم کو آگرہ کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔دریں اثنا ہائی کورٹ بار ایسوس ایشن کے ترجمان غلام نبی شاہین نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں مقبوضہ میاں عبدالقیوم کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی اور انکی گرتی ہوئی صحت پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے ایمنسٹی انٹرنیشنل اور انسانی حقوق کے دیگر عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ میاں عبدالقیوم اور غیر قانونی طور پر نظر بند دیگر کشمیریوں کی رہائی کیلئے بھارت پر دبائو ڈالیں۔ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں میاں عبدالقیوم کی گرتی ہوئی صحت اور انہیں دل کا دورہ پڑنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ انکی صحتیابی کیلئے دعا کریں۔ ضلع اسلام آباد میں ایک اور بھارتی فوجی نے سرکاری رائفل سے گولی مار کر خود کشی کر لیم جنوری 2007ء سے انتہائی اقدام کرنیوالے اہلکاروں کی تعداد 445ہو گئی ہے۔
مقبوضہ کشمیر: شہید نوجوان سپرد خاک، نماز جنازہ میں عمران خان کے حق میں نعرے
Jan 31, 2020