کراچی(اسپورٹس رپورٹر)آسٹریلین ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن انتہائی اہم ہے جو آسٹریلین ٹیم کو پاکستان لانے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ پلیئرز کو یہ اعتماد ہونا چاہئے کہ وہ اس ملک میں محفوظ ہیں۔کراچی میں ایک تقریب کے دوران پاکستان میں متعین آسٹریلین ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ ان سے اکثر یہ سوال کیا جاتا ہے کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم پاکستان کب آئے گی تو ان کا جواب یہی ہوتا ہے کہ اس کا فیصلہ آسٹریلین کرکٹ بورڈ کو کرنا ہے تاہم اس سلسلے میں بات چیت شروع ہو چکی ہے اور انہوں نے چیئرمین پی سی بی اور کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او سے اجلاس میں بھی اس پہلو پر مذاکرات کئے تھے اور دونوں ممالک جلد یہاں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان لانے میں پی ایس ایل معاون ہو سکتی ہے: ہائی کمشنر جیفری شا
Jan 31, 2020