فرانس نے آبنائے ہرمز میں بحری جہاز رانی کو محفوظ بنانے کے لیے یورپی مشن کا آغاز کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیرس نے آبنائے ہرمز میں مال اور تیل بردار بحری جہازوں کی نقل وحرکت کو محفوظ بنانے کے لیے یورپی مشن کا آغاز کردیا۔ اس مشن کا مقصد آبنائے ہرمز میں عالمی جہاز رانی کو ایران کی طرف سے لاحق خطرات کی روک تھام کرنا، خلیج عرب میں بین الاقوامی ملاحت کی معمول کے مطابق جاری رکھنا ہے۔واشنگٹن کی طرف سے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکروں اور کارگو جہازوں کی حفاظت کے لیے قائم کردہ میں شامل ہونے کے بعد فرانس نے آبنائے ہرمز میں یورپی سیکیورٹی کا متبادل پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔فرانسیسی وزارت دفاع نے بتایا کہ فریگیٹ کوربی نے آبنائے ہرمز میں گشت شروع کردیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے ک ایک ڈچ فریگیٹ تقریبا دو ہفتوں میں فرانسیسی مشن میں شامل ہوجائے گا۔قریبا دو ہفتے پیشتر آٹھ یورپی ممالک نے آبنائے ہرمز میں نیوی گیشن کی نگرانی کے لیے اپنی طرف سے سیاسی مدد کی تصدیق کی تھی۔ فرانسیسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ تھا جرمنی، بیلجیم، ڈنمارک، فرانس، یونان، اٹلی، نیدرلینڈ اور پرتگال نے آبنائے ہرمز میں یورپی سمندری مشن میں شمولیت اور اس میں سیاسی مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو ایران کی طرف سے خطرات لاحق ہیں۔ آبنائے ہرمز اور خلیج عرب میں تیل بردار جہازوں کی آمد ورفت کو یقینی بنانے کے لیے امریکا کی قیادت میں ایک دفاعی اتحاد تشکیل دیا گیا ہے جس میں یورپی ممالک بھی شامل ہو رہے ہیں۔