فرانس کابحرِمتوسط میں ترکی کے مقابلے میں جنگی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان

یونانی وزیراعظم کیریاکوس مٹسوٹکیس نے کہا ہے کہ فرانسیسی بحری جہاز علاقے میں امن کے ضامن ہوں گے۔یونان اور فرانس اب تزویراتی دفاع کے ایک نئے فریم ورک پرعمل پیرا ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے پیرس کے دورے کے موقع پر فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں سے ملاقات کے بعد کہا کہ بحر متوسط کے مشرق میں اختلافات کا خاتمہ صرف بین الاقوامی انصاف کے ذریعے ہی کیا جا سکتا ہے۔فرانسیسی صدر ماکروں نے اپنے جنگی بحری جہاز بحرِ متوسط میں بھیجنے کے اعلان سے قبل ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن پر لیبیا کے بارے میں اپنا وعدہ پورا نہ کرنے کا الزام عاید کیا تھا۔ ان کے بقول ترک صدر نے عالمی لیڈروں سے لیبیا میں غیر ملکی مداخلت کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن