لیبیا میں بحری جہاز سے ترک اسلحہ اتارے جانے کی ویڈیو اور تصاویر جاری

لیبیا کی قومی فوج کی طرف سے ایک فوٹیج اور تصاویر جاری کی گئی ہیں جن میں ترکی سے اسلحہ اور فوجی ساز وسامان لے کر آنے والے ایک بحری جہاز کو طرابلس کی بندرگاہ پر ”ان لوڈ“ ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ترکی سے یہ سامان حرب لیبیا کی قومی وفاق حکومت کو بھیجا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لیبیا کی فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد المسماری نے فیس بک پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ ترکی سے آیا ایک مال بردار جہاز 28 جنوری بروز منگل طرابلس کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا اور اس میں موجود حربی سامان بندرگاہ پر اتارا گیا۔ لیبیا کی نیشنل آرمی نے ترک بحری جہاز کی آمد اور اس سے اتارے جانے والے سامان کی نشاندہی اور تصدیق کی ہے۔المسماری نے کہا کہ ترکی کی طرف سے لیبیا کی قومی وفاق حکومت کے لیے اسلحہ اور دیگر سامان کی فراہمی بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ترکی کے اقدامات سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ انقرہ، لیبیا کے مغربی علاقوں میں طے پائی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔فرانس نے بحر متوسط کے مشرقی حصے میں ترکی کی حالیہ مہم جوئی کے ردعمل میں اپنے جنگی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ یونانی وزیراعظم کیریاکوس مٹسوٹکیس نے فرانس کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن