فرانس میں پنشن اصلاحات کیخلاف احتجاج جاری، ہزاروں افراد کی شرکت

Jan 31, 2020

پیرس(اآن لائن )فرانس میں پینشن ریفارمز کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، ہزاروں افراد نے صدر کی پالیسی کے خلاف ریلی نکالی۔پیرس میں نکلنے والے اس جلوس میں خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی، لوگوں نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر صدر کی پینشن ریفارمز کے خلاف نعرے درج تھے۔شرکا نے بینڈ باجے اور رقص کے ساتھ اپنا موقف پیش کیا، لوگوں کا کہنا تھا فرانس میں کوئی آمریت نہیں ہے، صدر نے پینشن اصلاحات کے حوالے سے نامکمل بل پیش کیا۔

مزیدخبریں