شامی فوج نے صوبہ ادلب کے شہر مصری النعمان پر قبضہ کر لیا

دمشق (اے پی پی) شامی فوج نے ایک بڑی فوجی مہم کے بعد ادلب صوبہ کے دوسرے سب سے بڑے شہر معری النعمان پر قبضہ کرلیا ہے۔شامی فوج نے ایک بیان میں ادلب میں باغیوں کے قبضہ والے سٹریٹجک شہر معری النعمان اور 28گائوں اور قصبوں پر قبضہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ تمام شامی علاقوں کو آزاد کرنے تک شامی فوج دہشت گرد گروپوں سے لڑتی رہے گی۔اس درمیان جنگ پر نگرانی رکھنے والے ادارہ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہاکہ شامی دستوں نے گزشتہ چار دنوں میں معری النعمان اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں 6 ہزار سے زیادہ فضائی حملے کئے اور زمینی گولہ باری کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...