غزہ پٹی کی سرحد کے نزدیک یہودی آبادکاروں کی بستیوں میں جمعرات کو سائرن بجنے کی آوازیں سنائی دی ہیں۔
اسرائیلی فوج کے حوالے سے اطلاع ہے کہ یہ سائرن کسی راکٹ گرینیڈ کے حملے کے ردعمل میں نہیں بجائے گئے ہیں۔
اس سے ایک روز قبل ہی اسرائیلی فوج نے غربِ اردن اور غزہ کی سرحد کے نزدیک مزید نفری تعینات کردی تھی۔ اس نے یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرقِ اوسط امن منصوبے کے ردعمل میں فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر کیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ علاقے کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد غربِ اردن اور غزہ ڈویژن میں اضافی لڑاکا فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔