وزارت داخلہ ایکوائر اراضی کا معاوضہ ادا نہ کرنے پرعدالت برہم

اسلام آباد (وقا ئع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی سے ایکوائر کی گئی اراضی کا معاوضہ ادا نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو 6 فروری کو عدالت طلب کر لیا ہے۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ اسلام آباد کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وزارت داخلہ ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کی جانب سے معاوضہ کی عدم ادائیگی پر سی ڈی اے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست گزار ہا?سنگ سوسائٹی کی جانب سے شیخ محمد سلیمان ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ سی ڈی اے نے 2009ئ￿ میں سیکٹر ایچ 16 کے لئے وزارت داخلہ ایمپلائز کوآپریٹو ہا?سنگ سوسائٹی سے 800 کنال اراضی ایکوائر کی تاہم ابھی تک معاوضہ کی ادائیگی نہیں کی جا سکی۔دوران سماعت سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ محمد عرفان نے عدالت کو بتایا کہ فنڈز کی کمی کے باعث وزارت داخلہ ایمپلائز کوآپریٹو ہا?سنگ سوسائٹی سے ایکوائر شدہ اراضی کے معاوضہ کی ادائیگی نہیں ہو سکی۔ اس پر فاضل جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ یہ وضاحت انصاف اور مساوات کے اصولوں کے منافی ہے۔ عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن