گلوکارہ بلی آئلش 92 ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب میں لائیو پرفارم کریں گی۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق تقریب کے منتظمین نے عندیہ دیا ہے کہ آئلش تقریب میں جیمز بانڈ کا نیا تھیم سانگ اپنی آواز میں ریکارڈ کرائیں گی۔آئلش اوراکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر بتایا ہے کہ آئلش ایک خاص پرفارمنس کی غرض سے آسکر کی تقریب میں پرفارم کریں گی، بلی آئلش کے علاوہ کرسٹینا ایریو، آسکر یافتہ ایلٹن جان، اڈینا مینزیل، کریسی میٹز اور رینڈی نیومین تقریب میں اس سال کے لیے نامزد گانوں پر پرفارم کریں گے، تقریب 9 فروری کو ڈولبی تھیٹر ہالی وڈ میں منعقد ہو گی جسے دنیا بھر میں براہِ راست دیکھا جا سکتا ہے، یاد رہے کہ بلی نے گزشتہ اتوار کو منعقد ہونے والی تقریب میں چار گریمی ایوارڈز اپنے نام کیے تھے۔