سعودی عرب :شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کا سرقلم

 سعودی عرب کے شہر جدہ میں شوہر کو قتل کرنے والی یمنی خاتون کا سرقلم کر دیا گیا۔سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق جدہ میں مقیم سعودی شہری احمد بن عمر بافرط کو اس کی یمنی بیوی نے غصے میں چاقو کے متعدد وار کر کے قتل کر دیا تھا۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے ابتدائی تحقیقات کے بعد مقدمہ فوجداری عدالت میں بھیج دیا جہاں تمام شواہد اور اقبال جرم کے بعد عدالت نے قاتلہ کو موت کی سزا سنا دی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں اسلامی شرعی قوانین مکمل طور پر رائج ہیں جس کے تحت مجرموں کی سزا دینے اور انصاف کے تقاضوں پر عمل کیاجاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن