بڑے کرپٹ ملک لوٹیں گے تو پکڑے جائیں گے :وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احتساب کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیح ہے اور بڑے کرپٹ ملک لوٹیں گے تو پکڑے بھی جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیر قانون بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں بابر اعوان نے وزیراعظم کو مختلف آئینی، قانونی اور سیاسی امور پر بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ادارے اتنے مضبوط کردوں گا جتنے پہلے کبھی نہیں ہوئے، اداروں کا نام ریاست بھی ہے اور جمہوریت بھی ہے ، احتساب، شفافیت اور ریفارمز سب سے بڑی ترجیحات ہیں، بڑے کرپٹ ملک لوٹیں گے تو پکڑے بھی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیح ہے، احساس پروگرام کے تحت نچلے طبقے کو اوپر اٹھائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ احتساب اور ریفارمز کا ایجنڈا حکومت کی درست سمت کا تعین ہے، حالات میں بہتری کے ثمرات جلد عام عوام تک پہنچ سکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن