لاہور (سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یو نیورسٹی لاہور میں پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شاہد محمود بیگ نے اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈینز ،تعلیمی وانتظامی شعبہ جات کے صدور نے بھی شرکت کی ۔اس مو قع پر خطاب کرتے ہوئے چیئر مین پاکستا ن سائنس فائونڈیشن کا کہناتھا کہ پاکستان میں ہونے والی تقریبا 95 فیصد تحقیق بنیادی تحقیق ہے جو ملک کی ترقی اور معاشی خوشحالی میں براہ راست کردار ادا نہیں کرتی۔ ترقی یافتہ ممالک بنیادی تحقیق سے عملی تحقیق کی طرف گامزن ہوچکے ہیں اب پاکستان نے بھی عملی تحقیق پر کام شروع کر دیا ہے ۔ان کا مزید کہناتھا کہ معاشی، معاشرتی اور ماحولیاتی مسائل کے حل میں سائنس اور ٹیکنا لو جی کا کردار انتہائی اہم ہے۔انہو ں نے بتا یا کہ پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے تیار کردہ وینٹیلیٹرز لاگت میں پانچ گناہ سستے ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر زیدی کا کہناتھا کہ جی سی یو فیکلٹی وسائل کی کمی کے باوجود معیاری تحقیق کر رہی ہے۔ انہوں نے پاکستان سائنس فاؤنڈیشن میں پروفیسر شاہد بیگ کی میرٹ پر تقرری کوبھی سراہا ۔
پاکستان میں ہونیوالی 95فیصد تحقیق ترقی میں فائدہ نہیں دیتی:شاہد بیگ
Jan 31, 2021