سعودی عرب: منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، قات ‘ چرس کی بھاری مقدار قبضے میں لے لی گئی 

 ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں انسداد منشیات فورسز اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران جازان کے علاقے میں 34 ٹن قات اور 488 کلو گرام چرس قبضے میں لے کر منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔سعودی عرب کے بارڈ سیکیورٹی فورسز کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل مسفر القرینی نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے 488 کلو گرام چرس اور 34 ٹن اور 485 کلو گرام نشہ آور بوٹی قات ضبط کی۔ اس کے علاوہ نجران کے علاقے الجوف سے 971676 ایمفٹامن نامی نشہ اآور گولیاں قبضے میں لے لیں۔ترجمان نے بتایا کہ منشیات کی سمگلنگ میں ملوث 121 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ ان میں سے 91 کی گرفتاری جازان سے عمل میں لائی گئی۔ نجران سے 17، عسیر سے 10 اور الجوف سے 3 ملزمان کو پکڑا گیا۔انہوںنے کہاکہ مملکت کے سیکیورٹی ادارے ہمہ وقت منشیات کے دھندے کی روک تھام کے لیے کام کررہے ہیں اور وہ پورے عزم کے ساتھ چوکس ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...