افریقہ کو برآمدات بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: عبدالزاق داؤد

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کے افریقہ کو برآمدات بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ برآمدات کو فروغ دینے میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کاکردار اہم ہے۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے  کراچی میں ٹی  ڈی اے آفس کے  دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع انہیں سوڈان کے شہر خرطوم میں ہونے والے بین الاقوامی تجارتی میلے میں پاکستانی شرکت پر بریفنگ دی گئی۔ بین الاقوامی تجارتی میلہ21 تا28 جنوری جاری رہا۔ اس میلے میں پاکستانی کمپنیوں نے دوملین  ڈالر کا کاروبار کیا۔ اس موقع پر ٹی ڈی اے اور پاکستانی ایمبیسی نے پاکستانی کمپنیوں کو سہولت مہیا کیں۔ مشیر تجارت نے کہا کہ افریقہ میں انجینئرنگ اور دوا سازی کی مصنوعات  کے  بہت زیادہ مواقع ہیں۔ عبدالرزاق داد نے برآمدات کو فروغ  دینے میں ٹی ڈی اے پی کے کردار کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن