لندن (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے وزیراعظم عمران خان سے باکسنگ کو پروموٹ کرنے کی اپیل کر دی۔ باکسر عامر خان نے کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کا ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے۔ اس لئے باکسنگ کو پروموٹ کیا جائے۔ کھیلوں کے فروغ کیلئے مختص رقم ناکافی ہے۔ بجٹ کا زیادہ حصہ کرکٹ پر خرچ کر دیا جاتا ہے۔