سمگل شدہ اشیاء کی نقل و حرکت کیخلاف آپریشن ، شراب کی بوتلوں سے بھرا لانچ ضبط

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سمگل شدہ اشیاء  کی نقل و حرکت کے خلاف آپریشن جاری رکھتے ہوئے کولیکٹوریٹ آف پریوینٹیو کسٹمز کراچی نے سومیانی کے ساحلی علاقے میں کئے گئے ایک بڑے آپریشن میں سمگل شدہ شراب کی بوتلوں سے بھرے لانچ کو ضبط کر لیا  ہے۔کسٹمز کے اہلکاروں نے سمگلرز کو اس وقت پکڑا جب وہ سمگل شدہ شراب کی بوتلیں لانچ سے اتار رہے تھے۔ اندازے کے مطابق 1500 سے 2000 تک شراب کی بوتلوں کے بیگز  ضبط کر  لیئے گئے ہیں۔سمگل شدہ شراب کی تفصیلی فہرست مرتب کی جار ہی ہے۔ایک اور آپریشن میں پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ افریقی ملک سے سفر کرنے والے مسافر کے سامان میں چھپائی گئی 940گرام منشیات کی کل مالیت 15 ملین روپے تک ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...