گوجرخان (نامہ نگار)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گوجرخان کے سرپرست اعلیٰ خواجہ محمدجہانگیر نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ نظریاتی ورکر اورمیاں محمدنوازشریف کے سچے سپاہی ہیںنظریاتی ورکروں پر مشتمل یوتھ ونگ نے ہمیشہ میاں محمدنوازشریف کی ہر کال پرلبیک کہا اور قائدین کیلئے قربانیاں دیں ،قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنے مگر اپنے قائدین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مفاد پرست ٹولے کی مسلم لیگ ن میں کوئی جگہ نہیں ہے نہ ہی کسی ایسی یوتھ ونگ کو مانتے ہیں جو مشکل وقت میں پارٹی چھوڑ جاتے ہیں انہوںنے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے بھی یوتھ ونگ کے حوالہ سے نظریاتی ورکروں کی ترجمانی کرتے ہوئے مفاد پرست ٹولے کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ وہی ہے جو پارٹی کے مشکل وقت میں شانہ بشانہ کھڑے رہے اور پارٹی کیلئے قربانیاں دیتے رہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے کارکن اپنے قائدین کے ہر اشارے پر ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔