بھارت میں اقلیتی برادری کے حقوق غصب کیے جارہے ہیں،شمس الرحمان سواتی

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) بھارت میں جمہوریت کے ملبے تلے وہاں انسانیت سسک سسک کر مر رہی ہے، اقلیتی برادری کے حقوق غصب کیے جارہے ہیں، مسلمانوں کے علاوہ عیسائیوں، سکھوں، دلتوں اور نیچی ذات کے لوگ سماجی حقوق سے محروم کیے جارہے ہیں، مودی سرکار بھارت کو انتہاء پسندوں کا ملک بنا رہی ہے اور وہاں ہندو توا کا راج ہے جس کے سامنے باقی تمام لوگ دوسرے اور تیسرے درجے کے شہری ہیں ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب میں پاکستان میڈیا تھنک ٹینک کے زیر اہتمام یوم سیاہ  کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں  مقررین نے کیا، تقریب سے نیشنل لیبر فیڈریشن کے صدر شمس الرحمان سواتی، ماہر تعلیم سید محمد بلال، مسلم لیگ(ج) کے صدر محمد اقبال ڈار اور پی ایف یو جے (دستور ) کے صدر محمد نواز رضا اور بزنس فورم کے صدر کاشف چوہدری نے نے اظہار خیال کیا، نواز رضا نے کہا کہ کشمیری مسلمان بھارت کی متعصبانہ جمہوریت کا شکار ہو رہے ہیں اور گزشتہ سات عشروں سے اپنی حق خود ارادیت سے محروم چلے آرہے ہیں، بھارت جمہوریت کا چمپیئن بنتا ہے مگر کشمیری عوام کے ووٹ کا حق تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے اور اس نے وہاں شہریت بل منظور کرکے دیگر اقلیتیوں کے لیے خطرات بڑھا دیے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں متحد ہونا چاہیے تاکہ ہم اس خطہ میں بھارت  کی امن دشمن سرگرمیوں کا مقابلہ کر سکیں، اختتام پر کشمیری شہداء کے لیے دعاء کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن