کراچی (اسٹاف رپورٹر) نعت گو مسرور کیفیؒ کی اٹھارویں برسی منائی گئی ان کے 24 نعتیہ مجموعے اردو دب میں یادگار ہیں مرحوم کی ساری زندگی نمودونمائش اور نعت خوانی سے پاک تھی۔ ان کی یاد میں ایک مجلہ کئی برسوں سے جاری ہے۔ احباب ڈاک خرچ کیلئے ڈاک ٹکٹ بھجوا کر جہان نعت A-403 گلشن حدیبیہ بن قاسم ملیر کراچی سے مفت منگوالیں۔ ادھر مسرور کیفیؒ کی یاد میں قائم اشاعتی ادارے جہان نعت کے ناظم رمضان میمن نے ایک بیان میں 30 اور 31 جنوری کو آرٹس کونسل کراچی میں منعقدہ پہلی عالمی حمد و نعت کانفرنس کا پرجوش خیر مقدم کیا ہے کانفرنس میں نامور شعراء‘ ادباء اور معرف نعت خواں نے شرکت جبکہ سرپرستی شاعر حمد و نعت حضرت طاہر سلطانی نے کی ۔
نعت گو مسرور کیفیؒ کی اٹھارویں برسی منائی گئی
Jan 31, 2021