ڈھاکہ میں محصورین کیمپ مسمار کرکے دوسو خاندانوں سے چھت چھین لی گئی‘ممتاز انصاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محبان پاکستان فاؤنڈیشن کے ہنگامی اجلاس میں ڈھاکہ میں محصورین کیمپ مسمار کر کے شدید سردی میں دوسو سے زائد خاندانوں کو چھت سے محروم کئے جانے اور اس پر پاکستان حکومت کی مجرمانہ خاموشی کی پرزور مذمت کی گئی چیئر مین ممتاز حسین انصاری نے کہا کہ ہمارے حکمران یہ کہتے نہیں تھکتے کہ محصورین سچے پاکستانی ہیں مگر آج جب بنگلہ دیشی حکومت انکے سروں سے چھت چھین کرانھیں کھلے آسمان تلے لے آئے تو انکی مجرمانہ خاموشی کو کیا نام دیا جائے اطلاعات کے مطابق ابتک میرپور گیارہ نمبر میں تین کیمپ مسمار کردیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن