بدھلہ سنت(نامہ نگار) سی پی او ملتان محبو ب رشید میاںنے اچانک تھانہ بدھلہ سنت کا دورہ کیا اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی، ایس ایچ اورائو سلمان منور تھانہ میں موجود تھے، سی پی او نے تھانے کے کیمرے،فرنٹ ڈیسک اور حوالات کا معائنہ کیا، ریکارڈ مکمل ہونے اور صفائی پر اطمینا ن کا اظہار کیا، اس موقع پر انہوں نے ایس ایچ او بدھلہ سنت کو ہدایت کی گشت کے نظام کو موثر بنا کر ائم کو کنٹرول کیا جائے، اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈائون کر کے انہیں گرفتار کیا جائے،انہوں نے تھانہ کے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض محنت،ایمانداری اور نیک نیتی سے سرنجام دیں۔