کابل(اے پی پی)افغانستان کی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ نے زور دے کر کہا ہے کہ حکومت طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی پابند ہے۔افغان خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کی اعلی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے افغان حکومت کی مذاکراتی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت، افغانستان میں جنگ کے خاتمے، قیام امن اور دائمی استحکام کے لئے مذاکرات کی پابند ہے۔عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ افغانستان کی حکومت، سیاسی رہنما اور عوام اسلامی جمہوریہ افغانستان کے نمائندے کی حیثیت سے مذاکراتی ٹیم کی حمایت کرتی ہے ۔افغان حکومت کے مذاکراتی وفد کے سربراہ محمد معصوم استانکزی نے بھی اس گفتگو میں زور دے کر کہا کہ مذاکراتی وفد افغانستان میں جنگ، خونریزی اور بحران کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے