نیو یارک(اے پی پی)امریکی ریاست جارجیا کے ایک کارخانے میں نائٹروجن گیس لیک ہونے سے 15 افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ینگ جرنلسٹ کلب کی رپورٹ کے مطابق جارجیا کی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ پروندوں کی فوڈ پروسیسنگ پلانٹ میں کیمیکل کے اخراج سے 6 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔ اس کارخانے میں 130 افراد کام کرتے ہیں۔پولیس کے مطابق پلانٹ سے نائٹروجن لیک ہونے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، جس کی تحقیقات جاری ہے۔