نیو یارک(اے پی پی)امریکی ریاست جارجیا کے ایک کارخانے میں نائٹروجن گیس لیک ہونے سے 15 افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ینگ جرنلسٹ کلب کی رپورٹ کے مطابق جارجیا کی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ پروندوں کی فوڈ پروسیسنگ پلانٹ میں کیمیکل کے اخراج سے 6 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔ اس کارخانے میں 130 افراد کام کرتے ہیں۔پولیس کے مطابق پلانٹ سے نائٹروجن لیک ہونے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، جس کی تحقیقات جاری ہے۔
امریکہ میں نائٹروجن گیس لیک ہونے سے 6افراد ہلاک، 9 زخمی
Jan 31, 2021