ستراہ: منشیات کیس میں گرفتار لیگی امیداور این اے 75 کے بھائی کی ضمانت منظور‘ رہا 

Jan 31, 2021

ڈسکہ، ستراہ (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) منشیات کیس میں گرفتار ہونیوالے مرحوم ایم این اے کے صاحبزادے اور لیگی امیدواراین اے 75کے بھائی ضمانت منظورہونے پر رہا۔ گزشتہ روز مرحوم ایم این اے سیدافتخارالحسن شاہ کے بیٹے صاحبزادہ سیدعطاء الحسن شاہ کو تھانہ صدر پولیس نے منشیات کیس میں گرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیا تھا اور جوڈیشنل کر کے جیل بھیج دیاتھا۔ ایڈیشنل سیشن جج ڈسکہ شاہد حمید نے سید عطاء الحسن شاہ کی ضمانت 50ہزار مچلکوں پر منظوری کرلی جس پر وہ جیل سے رہا ہوگئے۔ رہائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیدہ نوشین افتخار اور سید عطاء لحسن شاہ نے کہا کہ حکومتی اوچھے ہتھکنڈے ہمیں والد کے خدمت انسانیت کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے۔

مزیدخبریں