پائلٹ نے اڑن طشتری نہیں لین ٹیکولر کلائوڈ دیکھا، خلائی سائنسدان

 اسلام آباد(این این آئی )پنجاب یونیورسٹی کے خلائی سائنسدان جاوید سمیع نے کہا ہے کہ چند روزقبل پاکستانی پائلٹ نے فضاء میں جو چیز دیکھی تھی وہ اڑن طشتری نہیں بلکہ ایک بادل تھا جسے لین ٹیکولر کلائوڈکہا جاتا ہے۔جاوید سمیع کے مطابق جہاز عام طور پر 37 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو اس وقت بنائی گئی جب پی آئی اے کا جہاز ایک ہزار فٹ کی بلندی پر تھا۔پائلٹ نے فضاء میں ایک بصری عمل کا مشاہدہ کیا، پائلٹ کو نظر آنیوالی شے لین ٹیکولر کلائوڈ تھا، کمرشل پائلٹ اکثر ایسے بادلوں کا مشاہدہ کرتے ہیں، 500 سے 900 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار پر اجسام کی تصویر لیں تو ان کی ہئیت پھیل جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن