جماعت اسلامی کے حقوق کراچی تحریک کے تحت 50 مقامات پردھرنے 

Jan 31, 2021

کراچی(نوائے وقت رپورٹ) جماعت اسلامی کے حقوق کراچی تحریک کے تحت 50 مقامات پردھرنے شروع ہوگئے، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا حکمرانوں پر واضح کردیا ہے کہ کراچی والوں کو جوتے کی نوک پر رکھنے سے یہ شہر کھنڈر بن چکاہے۔"کراچی کو حق دو" مہم کے تحت جماعت اسلامی کے شہر بھر میں 50 سے زائد مقامات پر احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے وزارتوں کے عوض کراچی کے حقوق کا سودا کیا، تین کروڑ کی آبادی کو مردم شماری میں آدھا ظاہر کیا گیا، گورنر سندھ خود اعتراف کرچکے کہ مردم شماری صحیح نہیں ہوئی، وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ کراچی کو آبادی کے مطابق وسائل فراہم کئے جائیں۔حافظ نعیم نے حیدری، ناگن چورنگی، نارتھ ناظم آباد، گلبرک، لیاقت آباد عائشہ منزل ،گلستان جوہر، ملیر اور لیاری سمیت مختلف مقامات پر جاری احتجاجی دھرنوں کا دورہ کیا، مرکزی احتجاج شاہراہ قائدین نورانی سگنل پر کیا گیا۔

مزیدخبریں