چنی گوٹھ ،دولہا شادی والے  دن ہی چل بسا، دعوت ولیمہ کے  روز سپردخاک، ہر آنکھ اشکبار                       

چنی گوٹھ (نامہ نگار)جہاں بجتی ہیں شہنائیاں وہاں ماتم بھی ہوتے ہیں، دولہا شادی والے دن ہی انتقال کر گیا، دعوت ولیمہ کے دن اس کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ تفصیل کے مطابق چنی گوٹھ کے علاقہ موضع کوڑا کلیار کی بستی جندو والی کا رہائشی نوجوان محمد اکبر دلہن بیاہ کر لایا اور گھر پہنچتے ہی اسے دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔ شادی والا گھر ماتم کدہ بن گیا۔ دعوت ولیمہ کے دن دولہا کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ اس طرح دلہن شادی کے پہلی رات ہی بیوہ ہو گئی۔ افسوس ناک واقع سے ہر آنکھ اشک بار تھی اور پوری بستی سوگ کا عالم ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...