اسامہ بن لادن نوازشریف کو سپورٹ کرتے، مالی مدد بھی دیتے تھے: عابدہ حسین

اسلام آباد (اے پی پی) امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر سیدہ عابدہ حسین نے کہا ہے   کہ اسامہ بن لادن نواز شریف کو سپورٹ کرتے تھے اور انہیں مالی مدد بھی دیتے تھے۔ نیوکلیئر پروگرام صدر کی زیر نگرانی تھا۔ وزیراعظم نواز شریف لاعلم ہوتے تھے۔ میرا رابطہ صدر غلام اسحاق خان کے ساتھ رہتا تھا۔ کیونکہ وہ نواز شریف پر اعتماد نہیں کرتے تھے۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ اسامہ بن لادن نے نواز شریف کو سپورٹ کیا تھا اور وہ انہیں مالی مدد بھی فراہم کرتا تھا۔ سیدہ عابدہ حسین نے کہا کہ 1990ء میں مجھے امریکہ میں سفیر وزیراعظم نے نہیں بلکہ صدر غلام اسحاق خان نے بنایا تھا۔ صدر نے کہا ہمیں نیوکلیئر پروگرام کی تکمیل کیلئے18 ماہ لگیں گے۔ آپ نے18 ماہ امریکیوں کو مصروف گفتگو رکھنا ہے اور میں نے ایسا ہی کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کہا گیا تھا کہ فون پر بات نہیں کرنی،18 ماہ کے دوران پانچ مرتبہ پاکستان آ کر صدر سے بریفنگ  لی۔ انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر پروگرام 1983ء میں نہیں بلکہ 1992ء میں مکمل ہوا تھا۔ امریکی پارلیمنٹیرینز اور سفارتکار ہمیں نیوکلیئر پروگرام رول بیک  کرنے کیلئے دبائوڈال رہے تھے۔ میں نے ایسی سرگرمیاں نہیں رکھی تھیں کہ خفیہ والوں کو کچھ ملتا یا وہ ہمارے خلاف استعمال کرتے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...