خیر پور: کم عمری کی شادی رکوانے کے چار روز بعد 14 سالہ دولہا چل بسا

خیر پور (نوائے وقت رپورٹ) خیر پور کے علاقے پیر جو گوٹھ میں کم عمر جوڑے کی شادی رکوانے کے چار روز بعد 14 سال کا دولہا انتقال کر گیا۔ پولیس کے مطابق ورثا ایس ایس پی آفس کے سامنے لاش رکھ کر احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ ایاز علی پر پولیس نے ذہنی تشدد کیا۔ ایس ایس پی کے مطابق 14سالہ ایاز پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔ چار روز قبل کم عمر جوڑے کا نکاح رکوا دیا گیا تھا۔ دولہا، اس کے والد اور دلہن کے والد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ایاز علی کو ایک رات تحویل میں رکھا گیا تھا اور صبح کو عدالتی حکم پر رہا کیا گیا تھا۔ مذاکرات کے بعد نوجوان کے ورثا نے احتجاج ختم کر دیا۔ ایف آئی بشیر کو معطل کر کے انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ لڑکے کا پوسٹ مارٹم کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...