ڈسکہ، ساہیوال 2 خواتین، گکھڑمنڈی میں 12 سالہ بچے سے زیادتی 

گکھڑمنڈی‘ ڈسکہ، ساہیوال (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) ڈسکہ میں گن پوائنٹ پر دوشیزہ بے آبرو، ساہیوال میں شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ساہیوال سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق نواحی چک 101۔سکس آر میں کھیت سے ایندھن اکٹھا کرنے والی شادی شدہ خاتون سے حجام کے بیٹے امیتاز احمد نے زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ امتیاز بلا نے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ خاتون کو ہوس کا نشانہ بنایا۔ 3 سالہ بچہ شور مچاتا رہا۔ پولیس ہڑپہ نے امتیاز بلا اور اسکے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور امتیاز بل کو گرفتار کر لیا۔ ڈسکہ سے نامہ نگار/ نمائندہ خصوصی کے مطابق مزمل نامی اوباش گھر میں اکیلی دوشیزہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی کے بعد فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ گکھڑمنڈی سے نامہ نگار کے مطابق پتنگیں دینے کا لالچ دیکر اوباش نے اپنے گھر لے جاکر 12 سالہ بچے سے زیادتی کر ڈالی۔ محلہ سلامت پورہ راہوالی  کے رہائشی نے پولیس کو درخواست میں الزام لگایا کہ محلہ دار ملزم قاسم نے میرے بیٹے سے پتنگیں  دینے کا لالچ دیکر زیادتی کی ہے۔ پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...