لاہور (نیٹ نیوز) بالی ووڈ کے نامور پروڈیوسر گورانگ دوشی کو دبئی پولیس نے گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا۔ رپورٹس کے مطابق انہیں 7 روز قبل ایک مقدمے کے اندراج کے بعد دبئی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق فلمساز پر ٹویول ایجنٹ نے فراڈ کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پروڈیوسر نے 2 لاکھ درہم یعنی 40 لاکھ بھارتی روپے کی رقم ادا نہیں کی ہے۔ دبئی پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد گورانگ دوشی کو گرفتار کر لیا ہے اور وہ 7 روز سے جیل میں قید ہیں۔
بھارتی فلمساز کورانگ دوشی کو دبئی پولیس نے گرفتار کر کے جیل میں ڈالدیا
Jan 31, 2021