پشاور (این این آئی) خیبرپی کے حکومت نے پشاور کے ’ چارلی چپلن‘ کو ملازمت دینے کا اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر ثقافت ومحنت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی منظوری کے بعد محمد عثمان کو ملازمت کی پیش کش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد عثمان نے معروف چارلی چپلن کا کردار دوبارہ زندہ کر دیا۔ پشاوری چارلی چپلن محمد عثمان نے کہا کہ بچپن سے ہی چارلی چپلن کی ویڈیوز دیکھتا تھا اور مجھے شوق تھا کہ میں بھی پاکستانی چارلی چپلن بن جاؤں اور لوگوں کو ہنساؤں۔
خیبر پی کے حکومت کا’’ چارلی چپلن ‘‘ سکو ملازمت دینے کا اعلان
Jan 31, 2021