چوک میتلا(نامہ نگار) ایس ای میپکو سرکل ضلع وہاڑی محمد الطاف قادرنے نوائے وقت سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میپکوعملہ دفاتر میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوشی اسلوبی کے ساتھ پیش آئے اس دوران عملہ کی جانب سے کوتاہی اور ہتک آمیزرویہ کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گامحمد الطاف قادر نے کہاکہ بجلی چوروں کے خلاف ضلع بھر میں مہم بھر پور انداز میں جاری ہے مہم کے دوران ہر ماہ بجلی چور پکڑکر انہیں بھاری جرمانے کئے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر ایس ڈی او ٹبہ سلطان پورمیں محمد اشرف ڈوگر ، چوہدری ناظم ستار کمبوہ ، چوہدری کرامت علی ،چوہدری محمد یونس کمبوہ، محمد صادق غفور ، چوہدری مبشرحسن کمبوہ ، پرویزاحمد خان سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔
میپکو عملہ دفاتر میں آنیوالے سائلین کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئے:الطاف قادر
Jan 31, 2021