بڈاپسٹ(شِنہوا)ہنگری نے چین کی سائنوفارم نوول کرونا وائرس ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ہنگری کی چیف میڈیکل آفیسرسیسیلیا مولر نے ایک بریفنگ میں بتایا کہ آج نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارمیسی اینڈ نیوٹریشن نے سائنو فارم ویکسین کے لئے اپنی منظوری دے دی ہے۔ہنگری نے یورپی یونین کے ذریعہ حاصل کی گئی فائزر۔بائیوٹیک اورموڈرنا ویکسینز کیعلاوہ روس کی اسپوتنکV اوربرطانوی آسٹرازینیکا نوول کرونا وائرس ویکسینز کی بھی منظوری دے دی ہے۔جیساکہ دنیا عالمی وبا پرقابو پانے کے لئے جدوجہد کررہی ہے،کچھ ممالک میں پہلے ہی سے منظورشدہ کروناوائرس ویکسین کے ذریعہ ویکسینیشن کی جارہی ہے۔
ہنگری نے چین کی سائنوفارم نوول کرونا وائرس ویکسین کی منظوری دے دی
Jan 31, 2021