حکومتی کا ترمیمی بل جلدبازی اور بد نیتی پر مبنی ہے، سینیٹر شیری رحمان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ انتخابات میں اوپن ووٹنگ کے معاملہ پر بیان میں کہا کہ سینیٹ انتخابات میں اوپن ووٹنگ متعلق حکومتی کا ترمیمی بل سینیٹ میں مسترد کریں گے، حکومتی کا ترمیمی بل جلدبازی اور بد نیتی پر مبنی ہے، حکومتی بل تحریک انصاف کے ذاتی مفاد پر مشتمل ہے،  اوپن ووٹنگ متعلق صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، فیصلے سے پہلے حکومت کو ترمیمی بل پیش کرنے کی ضرورت کیوں پڑی،  سینیٹ انتخابات سے چند دن پہلے ترمیم پیش کرنا حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، انتخابی اصلاحات ایک بل اور ایک ترمیم سے نہیں ہوتے،  وزیراعظم دوسروں پر سینیٹ الیکشن چوری کرنے کا الزام لگاتے ہیں،  ایم پی ایز کے ریٹ کسی اور نے نہیں وزیراعظم نے خود لگائے ہیں، وزیراعظم کو اپنے ارکان پارلیمان پر اعتماد نہیں،  وزیراعظم نے اپنے ارکان کو ترقیاتی بجٹ نہیں رشوت دی ہے،  وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات چوری کرنے کی کوشش کی ہے، سینیٹ انتخابات آئین اور قانون کے مطابق ہونگے، وزیراعظم کی خواہش مطابق نہیں۔

ای پیپر دی نیشن