لاہور (سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ اپنے ہی ملک میں کرانے کیلئے تیار ہیں ‘دیار غیر میں کھیلنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ بی سی سی آئی کے خزانچی ارون دھمال نے کہا کہ لیگ کے اپنے ملک میں انعقاد کیلئے پر اعتماد ہیں ۔لیگ کے انعقاد کیلئے کام کر رہے ہیں ‘متحدہ عرب امارات میں نہیں جائیں گے ۔کرونا کی صورتحال بہترہو رہی ہے اور لیگ یہاں ہی ہو گی ۔