اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشین آف پاکستان نے کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کو فروغ دینے کے لیے ایک سیمنار کا انعقاد کیا جس کا مقصد حالیہ ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز کے اجراء سے متعلق معلومات کی فراہمی کے علاوہ خصوصاً ریٹائرڈ بینیفٹ فنڈز، کارپوریٹ کے شعبے اور بیمہ کمپنیوں جیسے انفرادی اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔ایس ای سی پی کے کمشنر فروخ سبزواری نے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کم لاگت ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کاری کا انتہائی پرکشش ذریعہ ہیں اور اس کے کئی اور شاندار فنڈز جلد متعارف کروائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز بین الاقوامی سرمائے کی منڈیوں میں یکساں مقبول ہے اور عالمی کیپٹل مارکیٹ میں اس کا حجم 7 ٹریلین ہے جو کہ گلوبل اکیویٹی کا بیس فیصد بنتا ہیانہوں نے چار ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں جن میں این آئی ٹی لمیٹڈ، یو بی ایل فنڈ مینجرز لمٹیڈ، ال میزان انویسٹمنٹ مینجمنٹ لمٹیڈ اور نیشنل بینک آف پاکستان فنڈ مینجمنٹ لمٹیڈ کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں متعلقہ ای ٹی ایف متعارف کروانے کو سراہا۔
ایس ای سی پی کاسرمایہ کاری کے مواقعوں کو فروغ دینے کیلئے سیمینار
Jan 31, 2021