اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی ) پاکستان میں خواتین کی تعلیم کو فروغ دینے کے لئے برٹش کونسل نے اسکاٹش حکومت کے اشتراک سے "پاکستان اسکاٹش" سکالرشپس اسکیم کا اجرا ء کردیا ہے جس میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ماسٹر اور ایم فل سطح کی طالبات کے لئے خصوصی کوٹہ مختص کیا گیا ہے ۔اِس اسکالرشپ میں ٹیوشن فیس ٗ ہاسٹل میں رہائش کے اخراجات اور گھر سے یونیورسٹی تک کے سفر ی اخراجات میں طالبات کی مالی معاونت کی جائے گی۔برٹش کونسل آئندہ 2۔سال تک طالبات کی تعلیمی اخراجات ادا کرتا رہے گا۔ایجوکیشن ٗ زراعت ٗ پائیدار توانائی ٗ صحت سائنس اور STEMانجنئیرنگ کے میدان میںاوپن یونیورسٹی کی ماسٹراور ایم فل سطح کی طالبات کو جلد از جلداپلائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پاکستان۔اسکاٹش سکالرشپس اسکیم کے بارے میں مزید معلومات کے لئے یونیورسٹی کے انٹرنیشنل کولوبریشن اینڈ ایکسچینج آفس سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
پاکستان اسکاٹش سکالر شپ اسکیم کا اجرا ء
Jan 31, 2021